
شاہی عید سویاں
اجزائ:
دودھ ایک لیٹر
رنگین سویاں ایک کپ (ا±بلی ہوئی)
کسٹرڈ پاو¿ڈر دو کھانے کے چمچ
کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن
ہری جیلی ایک پیکٹ
لال جیلی ایک پیکٹ
کریم ایک پیکٹ
عرق گلاب ایک کھانے کا چمچ
آئس کریم آدھا لیٹر
فروٹ کوکٹیل ایک ٹِن
کھویا ایک کپ
بادام، پستے حسب ضرورت
چاندی کے ورق دو عدد
پہلے دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔
ترکیب:
جب ا±بال آجائے تو اس میں رنگین سویاں اور کسٹرڈ پاو¿ڈر ڈالیں اور چولہا بند کرکے کنڈینسڈ ملک مکس کریں اور فریج میں اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔
اب ہری جیلی اور لال جیلی کو الگ الگ جماکر ٹکڑے کر لیں۔
پھر ٹھنڈی سویوں میں کریم اور عرق گلاب ڈالیں اور آئس کریم ٹرے میں رکھ کر فریج میں جما دیں۔
اس کے بعد آئس کریم پر سویاں اور فروٹ کوکٹیل ڈال دیں۔
ساتھ ہی کوکٹیل کا جوس بھی شامل کریں۔
آخر میں کھویا جیلی کے ٹکڑے، بادام، پستے ڈالیں اور چاندی کے ورق لگا کر سرو کریں۔


































