
قاہرہ : مصر نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ کی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو روکنے اور علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مصر کے وزیراطلاعات دیا رشوان کے مطابق نیتن یاہو ہر ممکن طریقے سے غزہ کی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امریکی توجہ کو ایران، شام اور لبنان جیسے دیگر مسائل کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رشوان نے کہا کہ نیتن یاہو امریکی ایرانی تعلقات کو بھڑکا کر واشنگٹن کو تہران کے ساتھ تصادم میں ملوث کرنا چاہتے ہیں تاکہ غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع ہو اور دوسرے مرحلے کے معاہدے کو ناکام بنایا جاسکے۔رشوان نے بتایا کہ نیتن یاہو اس مرحلے کو فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ہتھیار ختم کرنے تک محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو معاہدے کا حصہ نہیں اور جسے امریکہ بھی نہیں مانتا۔


































