
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کا پندرہ نکاتی غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے تک فوج واپس نہیں بلائیں گے۔ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ منصوبے کی بعض تجاویز قبول کرسکتا ہے۔ تاہم بعض معاملات پر وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسرائیل ان معاملات پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے گا جنہیں وہ ناقابلِ قبول سمجھتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ ایسے کسی انتظام کو قبول نہیں کریں گے جس سے اسرائیل کی سلامتی متاثر ہو۔ اسرائیل کو امریکی صدر کے ساتھ اختلاف کی صورت میں اپنے مفادات کا دفاع کرنا آتا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکیں گے۔ اسرائیل اس مقصد کے لیے امریکہ اور عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے نتائج سے قطع نظر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


































