Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نتین یاہو بہانوں سے جنگ بندی معاہدے کو پامال کر رہے ہیں، حماس

غزہ : حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ حماس، جنگ بندی کے معاہدے اور صیہونی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی کے میکانزم پر مکمل طور پر عمل کر رہی ہے البتہ دوسری جانب صیہونی وزیراعظم نتین یاہو نت نئے بہانوں سے جنگ بندی کے معاہدے کو پامال کر رہے ہیں۔
حازم قاسم نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم صیہونی قیدیوں کی لاشوں کی حوالگی کے لئے ملبے تلے اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حازم قاسم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب رژیم نہیں چاہتی کہ جنگ بندی کا معاہدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھے، اس لئے اس معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حازم قاسم نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے تنگ نظر جماعتی مفادات کی وجہ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ان کی کابینہ غزہ کی پٹی میں ہماری عوام کو دھمکا رہی ہے اور چاہتی ہے کہ اس علاقے کو ویران کرنے کے بعد فلسطینیوں کو وہاں سے جبری طور پر بیدخل کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے پابند ہیں، جن میں باقی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی بھی شامل ہے۔ جس کے حصول کے لئے ہم چوبیس گھنٹے کوشش کر رہے ہیں۔ لاشوں کی تلاش میں کچھ مشکلات ہیں جن کا سبب خود غاصب رژیم ہے اور حماس ان مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم نے ثالثوں کو صیہونی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش میں درپیش رکاوٹوں کے بارے میں بتایا ہے اور ان سے مزید مشینری کی فراہمی کی درخواست کی ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular