
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی بھی صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر برس پڑیں اور سات اکتوبر کو حماس کے حملے پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نیتن یاہو پر سکیورٹی کی ناکامیوں پر تنقید کی جس کی وجہ سے اچانک حملہ ہوا جس میں 33 امریکیوں سمیت ایک اندازے کے مطابق 1,200 افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم کو بھی مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔


































