
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر لبنان کیخلاف حملوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیتن یاہو کے مطابق امریکی صدر نے ہدایت کی ہے کہ لبنان پر حملوں کو کم کریں تاکہ ایران کے ساتھ نازک جنگ بندی کو بچایا جاسکے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ کابینہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد براہِ راست بات چیت کا آغاز کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن قائم کرنا ہوگا۔ ادھر لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا واحد حل فوری جنگ بندی اور براہِ راست مذاکرات ہیں۔


































