
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو میں شمولیت کیلئے فن لینڈ کی حمایت جبکہ سوئیڈن کی واضح مخالفت کردی۔ ترک صدر طیب اردوان نے سویڈن کی جانب سے مبینہ کرد عسکریت پسند گروپوں اور ترک حکومت کے دیگر ناقدین سے منسلک درجنوں افراد کی حوالگی سے انکار پر تنقید کی۔ طیب اردوان نے اپنے پرانے موقف کو دہرایا کہ اگر سوئیڈن نیٹو میں شامل ہونا چاہتا ہے تو دہشت گردوں کو واپس ترکی بھیجے۔ ہم نے 120 افراد کی فہرست دیدی ہے سوئیڈن انہیں نکالے ورنہ نیٹو کی رکنیت کی حمایت کیلئے معذرت۔ انہوں نے کہا کہ ترکی فن لینڈ کے بارے میں مختلف ردعمل دے سکتا ہے جس سے سوئیڈن کو دھچکا لگے گا۔


































