
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیٹو سربراہ کے بیان کو اقوامِ متحدہ کے رکن ملک کے خلاف غیر قانونی جنگ میں شرکت کا اعتراف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں شرکت کے فیصلے میں حصہ لینے والوں کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی ترجمان کے مطابق نیٹو اور وہ تمام رکن ممالک جو اس قسم کے فیصلوں میں شریک رہے، انہیں ان کارروائیوں کے تمام نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔


































