Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

قومی سلامتی کے سیکریٹری علی لاریجانی اور بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی شہید

تہران: ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ پیرا ملٹری فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی اور معاون علی رضا سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، ان کی شہادت کا واقعہ تہران میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا۔
اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا، اسرائیل نے گزشتہ روز علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سکیورٹی کونسل میں خدمات انجام دینے سے پہلے علی رضا ایران کی حج و زیارت تنظیم کے سربراہ رہ چکے تھے اور اس سے قبل ملک کے سکیورٹی اداروں میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
یاد رہے کہ شہید علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے، ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کے بعد انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا، وہ ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے سے بااثر کردار ادا کرتے رہے۔ علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے، وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، علی لاریجانی صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے، اور متعدد بار صدارتی انتخابات میں بھی اہم امیدوار رہے۔
شہید علی لاریجانی نے بطور اسپیکر پارلیمنٹ 12 سال تک مجلسِ شورٰی کی قیادت کی، وہ ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام بھی رہ چکے ہیں۔
بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید
قبل ازیں پاسداران انقلاب نے بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کے بعد وہ خون کا بدلہ لینے کے جذبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید علی لاریجانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید علی لاریجانی ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے، علی لاریجانی نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، انہیں وسیع تجربہ تھا، علی لاریجانی نے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششیں کیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے علی لاریجانی کی شہادت پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ عظیم شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہید علی لاریجانی ایک ممتاز شخصیت، مفکر اور انقلابی رہنما تھے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ شہید علی لاریجانی کا خون، دیگر شہدا کی طرح، عزت، طاقت اور قومی بیداری کا سبب بنے گا، علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کو ہرگز نہیں بھولیں گے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular