
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں حمایت فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج 12 نومبر کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اعلان کر رہا ہے کہ پاراچنار کو غزہ بنائیں گے۔ اگر پاراچنار غزہ بنا تو فر قہ واریت اور دہشت گرد وں کا مقبرہ بنے گا۔ غزہ تو اسرائیل اور اس کے حامیوں اور انکی منحوس آرزوں کی خاک میں ملنے کی جگہ بنی گی۔ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستوں کو کھولا جائے۔


































