Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مسلم رہنما حقیقی دشمن اور اس کی سازشوں کو پہچانیں، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت صرف ایرانی قوم کے نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے دشمن ہیں۔ مسلم رہنما حقیقی دشمن اور اس کی سازشوں کو پہچان کر ان کا مقابلہ کریں۔ 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے موقع پر اپنے پیغام میں آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے مغربی ایشیا اور خلیج فارس کے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو دشمن کی سازشوں سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کے مسائل کا حل اتحاد، دوستی اور باہمی تعاون میں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن مسلم امہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس کی طاقت کمزور کرنے اور مناسب وقت پر اس پر اپنا غلبہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ولی امر مسلمین نے بعض مسلم حکمرانوں کے ساتھ مغرور طاقتوں کے رہنماؤں کی جانب سے روا رکھے گئے عوامی سطح کے توہین آمیز رویے اور نازیبا زبان کے استعمال کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے عوام کے درمیان مسلم اتحاد کی ایک کامیاب مثال موجود ہے، جہاں دشمنوں کی سازشیں اس اتحاد کو کمزور کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ بدخواہ عناصر ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد جیسی عظیم نعمت کو نقصان پہنچانے کے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ان کے مطابق دشمنوں کو امید اختلافات کو نمایاں کرنے سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی اور مذہبی اختلافات اگرچہ ان اہم معاملات میں شامل ہیں جنہیں اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ان اختلافات سے انہیں بہت امیدیں وابستہ ہیں، لیکن وہ صرف انہی اختلافات تک محدود نہیں رہیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular