
باکو: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مسلم ممالک سے اپنی صلاحیتوں، وسائل اور عوام کی بنیاد پر نیا علاقائی نظام تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی۔ آذربائیجان پارلیمنٹ کی اسپیکر صاحبہ غفاروا سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا کہ حالیہ جنگ کے تجربات سب کے سامنے ہیں اور خطے کے تمام ممالک کو ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف بعض ممالک کی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کی گئیں۔ قالیباف نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کےلیے زیادہ باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے رابطے میں سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔


































