Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مسلم و عرب گروپ کی توسیع پسندانہ اسرائیلی منصوبوں کی مذمت

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم اور عرب گروپ نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ آبادکاری، جبری بے دخلی اور الحاق کی کوششوں کو فوری طور پر روکا جائے۔
اقوام متحدہ میں ترکیہ کی نائب مستقل مندوب اصلی گوون نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کے پھیلاؤ، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور دیگر غیرقانونی اقدامات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اصلی گوون کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی موجودہ پالیسیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے عرب گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیل کے ای ون منصوبے کو فلسطینی ریاست کے مستقبل کے لیے وجودی خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق جوابدہی کو یقینی بنایا جائے تاکہ فلسطینی علاقوں میں جاری خلاف ورزیوں کا مؤثر سدباب ممکن ہو سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular