
ماں کا حق یہ ہے کہ اس نے اپنا خون جگر تمہیں پلایا جبکہ اس طرح کوئی بھی فداکاری نہیں کرتا لہذا ان زحمتوں کی قدر کرتے ہوئے اپنی ماں کا شکر ادا کرو۔ تمہاری ماں خود بھوکی رہی مگر تمہیں شکم سیر کیا، اس کے پاس کپڑے نہیں تھے مگر تمہیں گرمی و سردی سے محفوظ رکھا، خود پیاسی رہی مگر تمہیں سیراب کیا اور خود دھوپ میں جلتی رہی مگر تمہیں سائے میں رکھا پس ان زحمتوں کی قدر کرتے ہوئے اپنی ماں کا شکر ادا کرو البتہ یہ شکر اور قدردانی خدا کی مدد اور توفیق کے بغیر ممکن نہیں ہے۔


































