Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

مراکش: صیہونی حکومت سے دوستانہ تعلقات کیخلاف مظاہرے

غاصب صیہونی وزیراعظم کے گذشتہ ہفتے کے دورۂ مراکش کے بعد گذشتہ شب رباط میں عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مراکش کی شاہی حکومت کے دوستانہ تعلقات کی مذمت کے لئے وسیع احتجاج کیا ہے۔ عرب اخبار العربی الجدید کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرے "الجبھۃ المغربیہ لدعم فلسطین و ضد التطبیع” نامی مزاحمتی تحریک کی کال پر بلائے گئے تھے جبکہ احتجاجی مظاہرین نے اس دوران دارالحکومت کے مرکز میں واقع قومی پارلیمنٹ کی عمارت کی جانب مارچ کی کوشش کی اور مظلوم فلسطینی قوم کے حق میں اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خلاف نعرے لگائے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران "میری جان فلسطین پر قربان”، "فلسطین امانت اور یہودی دوستی خیانت ہے”، "مراکشی عوام یہودی دوستی کا خاتمہ چاہتے ہیں” اور "مراکشی و فلسطینی واحد قوم ہیں” جیسے نعرے لگائے گئے جبکہ مراکش کی شاہی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کا رستہ کاٹ کر انہیں زبردستی منتشر کر دیا۔ عرب اخبار کے مطابق گذشتہ شب رباط کے ساتھ ساتھ طنجہ، خنیفرہ، تطوان اور زایو سمیت متعدد دوسرے شہروں میں بھی غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مراکش کے دوستانہ تعلقات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ حکومتی فورسز نے ان سب کو زبردستی منتشر کر دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular