
ویانا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ترکیث اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ڈھائی کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایجنسی نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفت سے اب تک ترکیہ میں ڈیڑھ کروڑ جبکہ شام میں ایک کروڑ دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ادارے کے مطابق اعداد وشمار میں پچاس لاکھ سے زائد کمزور افراد شامل ہیں جس میں 35 لاکھ بزرگ اور چودہ لاکھ بچے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے زلزلے سے متاثرہ آبادی کی فوری اور صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے 42.8 ملین ڈالر کی اپیل کی۔ عالمی ادارے نے یہ اعلان ایسے وقت کیا ہے جب دونوں ممالک میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔


































