وبا پھوٹی تو تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،قلم کاروں ،فنکاروں کا خط
لندن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر کے250سے زائد فن کاروں او ر قلم کاروں نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، ایک آن لائن خط میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،وبا پھوٹنے سے قبل ہی غزہ کا صحت کا نظام تباہی سے دوچار تھا اور اقوام متحدہ نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ محاصرہ زدہ ساحلی پٹی کی صورت حال 2020 میں ناقابل یقین ہوگی، کورونا وائرس کی وبا سے غزہ کی قریباً20لاکھ آبادی کو دنیا کی اس سب سے بڑی جیل میں موت کا سامنا ہے اور اس آبادی میں بیشتر لوگ مہاجرت کی زندگی گزار رہے ہیں ,ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ جب تک اسرائیل اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا نہیں کرتا تب تک اس کے خلاف فوجی پابندی عائد کردی جائے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- 250سے زائد فن کاروں او ر قلم کاروں کااسرائیل سے…
250سے زائد فن کاروں او ر قلم کاروں کااسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
-
Ilyas - مئی 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































