Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے ایران کے حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، پاسداران انقلاب

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد سے ایران کے جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل حسین محبی نے امریکی ہلاکتوں سے متعلق واشنگٹن کے اعداد و شمار کو سراسر جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں خطے میں امریکا کے 8 فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ کر دیئے گئے۔ جنرل محبی نے کہا کہ امریکی حکومت کو صحافیوں کو تباہ ہونے والے امریکی فوجی مراکز کا دورہ کرانا چاہیئے، تاکہ وہ خود اندازہ لگا سکیں کہ کتنے امریکی فوجی مارے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایرانی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ایرانی افواج نے رواں ماہ دو ہفتوں کے دوران خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر زمین پر کھڑے 11 امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے ہیں۔ جنرل حسین محبی کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں حفاظتی شیلٹر میں موجود ایک F-15 جنگی طیارہ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ ایک P-8 بحری نگرانی کا طیارہ، ایک C-17 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 فضائی ریفیولنگ طیارے بھی تباہ کیے گئے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں 17 جاسوس اور آپریشنل ڈرونز بھی تباہ کیے گئے، جن میں 8 بالکل نئے ڈرونز بھی شامل تھے۔ پاسداران انقلاب نے ایک اور بیان میں اسرائیل کو جنگ میں پھر سے کودنے سے خبردار کر دیا، پاسداران انقلاب ایران نے کہا اسرائیل جانتا ہے کہ اگر وہ جنگ میں پھر سے شامل ہوا تو ایران اس کے ساتھ کیا سلوک کرے گا اور ایران کی توجہ اسی چیز پر مرکوز بھی ہے۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اسرائیل جنگ میں پھر سے شامل ہوا تو آفت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular