
واشنگٹن : امریکا میں ایک سال کے دوران نفرت انگیز جرائم میں گیارہ فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔ امریکا کے قومی تحققیاتی ادارے ایف بی آئی نے سال 2020 سے 2021 کے دوران پیش آنیوالے نفرت انگیز جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ نفرت انگیز جرائم سے متعلق ایف بی آئی کی پہلی تفصیلی رپورٹ ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں نفرت پر مبنی 8 ہزار 120 جرائم پیش آئے تھے جبکہ یہ تعداد 2021 میں 9 ہزار 65 ہوگئی ہے جو کہ 11.6 فیصد اضافہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 65 فیصد متاثرین کو ان کی نسل۔ قوم یا نسب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ 15.9 فیصد نفرت انگیز جرائم جنسی رجحان اور 14.1 فیصد مذہبی تعصب پر مبنی تھے۔ رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز جرائم میں 43.2 فیصد ڈرانا دھمکانا۔ 35.5 فیصد معمولی حملے اور 20.1 فیصد شدید حملوں پرمشتمل ہیں۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق سب سے زیادہ نفرت انگیز جرائم سیاہ فام مخالف رپورٹ کیے گئے۔ سفید فام۔ ہم جنس پرستی۔ یہود اور ایشیائی مخالف جرائم بھی سرفہرست رہے۔


































