
تل ابیب: یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر کیے گئے میزائل حملے میں 16 صیہونی آبادکار زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ یمن سے لانچ کیے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ جو تل ابیب کے مشرق میں واقع قصبے بنی براک میں گرا۔ بیشتر افراد محفوظ علاقوں کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوئے۔
یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیٰی سریع نے کہا ہے کہ ملک کی میزائل فورس نے ایک ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں انہوں نے عہد کیا ہے کہ غزہ پر جارحیت بند اور محاصرہ ختم ہونے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
فلسطینی مزاحمت کار گروپوں نے حوثیوں کے میزائل حملے کو سراہا ہے اور کہاہے کہ اس حملے نے اسرائیل کے سیکورٹی اور فوجی نظام کی کمزوری کو ثابت کردیا ہے۔ یہ حملہ غزہ کے لیے حمایت بڑھانے کے لیے یمنی عوام اور ان کی بہادر قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


































