
تہران : شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے چالیسویں دن لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، تہران میں بڑے
پیمانے پر سوگ اور عقیدت کا اظہار کیا گیا۔عوام کی بڑی تعداد جلوسوں کی صورت میں سڑکوں پر نکلی اور جائے شہادت کی جگہ مارچ کیا جہاں وہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔ تقریبات کے دوران شرکاء نے نعرے لگائے، نوحے سنے اور شہید کے مشن سے وفاداری کا اعادہ کیا۔ جبکہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں بھی اسی نوعیت کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ یہ اجتماعات نہ صرف سوگ کا اظہار ہیں بلکہ ایران میں سیاسی و عوامی یکجہتی اور موجودہ صورتحال کے خلاف ردعمل کی علامت بھی سمجھے جا رہے ہیں۔


































