
تہران :ایران میں لاکھوں افراد ولی امر مسلمین سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور حکومت کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔۔ جبکہ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مغرب کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ دہشت گردوں کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔
دارالحکومت تہران ۔ اصفہان۔ شیراز۔ کرمانشاہ سمیت ایران کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ شرکا نے غیر ملکی حمایت یافتہ فسادات کی مذمت کی اور ملک دشمن فسادیوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
ادھر ایرانی وزیرخارجہ نے بعض مغربی ممالک کیجانب سے دہشت گردوں کے بجائے ایرانی فورسز کی مذمت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ممالک ہیں جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ستر ہزار فلسطینیوں کے قتل عام پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کرنے والے کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن کوئی بھی ملک عوامی املاک کو جلانے، دہشت گردی اور اپنے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف براہ راست فائرنگ کو برداشت نہیں کرتا۔


































