
تہران : ایران میں دوسرے دن بھی تہران سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے حکومت کے حق میں ریلیاں نکالیں۔
تہران کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے حکومت کے حق میں مارچ کیا اور اسرائیل اور امریکی سرپرستی میں فساد کیخلاف احتجاج کیا۔ تہران میں ایک بڑی کار ریلی بھی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ قومی پرچم اور ولی امر مسلمین کی تصویر اٹھائے مرد و خواتین نے انقلاب اسلامی کی حمایت کا اعادہ کیا۔


































