Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران میں موساد کے آپریشنل نیٹ ورک کے رکن کو پھانسی

تہران : ایران میں موساد کے آپریشنل نیٹ ورک کے رکن کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ علی اردستانی ولد احمد کو، جو ملکی حساس معلومات اسرائیلی خفیہ و سیکیورٹی ادارے موساد کو فراہم کرنے کے جرم میں مجرم قرار پایا تھا، سپریم کورٹ سے توثیق اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔
اردستانی کو سوشل میڈیا کے ذریعے موساد کے خفیہ اور دہشت گرد نیٹ ورک نے بھرتی کیا تھا، جہاں وہ مقررہ رقوم اور بے بنیاد وعدوں کے عوض موساد کے لیے مختلف کارروائیاں انجام دیتا رہا۔ موساد کے افسران کی ہدایات پر اس نے مخصوص مقامات کی تصاویر اور اہداف سے متعلق معلومات موساد کے حوالے کیں، اور ہر کارروائی کے بعد اسے ڈیجیٹل کرنسی میں ادائیگی کی جاتی تھی۔ وہ موساد کے افسران کے ذریعے ایران میں ایک معلوم شناخت کے حامل فرد سے مختلف مقامات پر بالمشافہ ملاقات کرتا، اکٹھی کی گئی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز اس کے سپرد کرتا اور بعد ازاں نئے مشنز حاصل کرتا تھا.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular