
قم : پاکستان میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے قم میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حوزہ ہائے علمیہ اور علماء رابطہ کمیٹی کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالقاسم دولابی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیخ ہادی حسین نجفی نے انہیں نئے عہدے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید ترقی کے لئے دعا کی اور مختلف دینی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین دولابی نے شیخ یعقوبی کو اہم دینی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی توفیقات میں اضافہ اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان کو اسلامی ممالک میں ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے پاک ایران تعلقات کے فروغ اور استحکام کے لئے مزید جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


































