Mon Oct 05, 2026

مکہ معاہدہ، سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج اسے کچل دے گی، آرمی چیف اسپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا برطانیہ کی گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی قرار دیدیا اپنی سرزمین امریکا کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں، ہمسائیہ ممالک کو انتباہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، قالیباف ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، نائب وزیر خارجہ رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی تعز میں انصار اللہ کی پیشقدمی جاری مذاکرات کی ناکامی، تحریکِ انصاف کا ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

مکہ معاہدہ، سعودی عرب کو فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری عملی اقدامات کرنے اور منظور شدہ انتظامات و فریقین کی قومی قانون سازی کے مطابق سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی دستوں اور صلاحیتوں کی سعودی عرب میں تیز رفتار تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، جس سے تیاری، عسکری انضمام اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی اجتماعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر فریق کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے دفاعی بازداریت کی مؤثریت مضبوط اور تینوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اتحاد و عزم مزید واضح ہوتا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب کے شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ فریقین نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی حملے یا خطرے کو واضح طور پر مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور تیاری کو سراہا، اعلامیے میں سعودی مسلح افواج کی جانب سے مملکت کو درپیش خطرات اور حملوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔ کمیٹی نے اجلاس سے قبل ہونے والے سیاسی اور عسکری مشاورتی عمل کے نتائج کا جائزہ لیا اور پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور خطرات سے نمٹنے کیلئے متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular