
مناما : بحرینی حزب اختلاف کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان نے بامعنی مذاکرات اور اصلاحات کا نہ ہونا سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ قرار دیدی۔ال وفاق نیشنل اسلامک کے سیکریٹری جنرل نے جمہوریت حامیوں کی سخت سزاؤں ،ان کی تنظیم کی تحلیل اور کارکنان کے قتل کی مذمت کی شیخ علی سلمان نے سیاسی بحران کے حل کیلئے اپنی تنظیم اور دیگر پارٹیوں کی کاوشوں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے الخلیفہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر مذاکرات ہوجاتے تو اور انسانی حقوق کا احترام کیا جاتا بجٹ خسارہ نہ بڑھتا ۔ اور لیوی ٹیکسز کی نوبت پیش نہ آتی ۔ خبردار کیا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ دھونس دھمکی کے ذریعے مرضی کے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


































