
کابل: افغانستان کا مزار شریف ایک بار پھر دھماکےسے گونج اٹھا۔دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں صحافیوں کو تقسیم ایوارڈ کی تقریب لہولہان ہوگئی۔ بلخ میں طالبان کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا تبیان فرہنگ مرکز میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی گورنر داؤد مزمل کو بم حملے کا نشانہ بنانے کے دو دن بعد یہ دھماکا کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم افغانستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں داعش ملوث بتائی جاتی ہے۔


































