Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے پر مولانا فضل الرحمان ناراض، بلاول منانے پہنچ گئے

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کی دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے کے معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular