
ماسکو : روس نے ایک بار پھر یوکرینی دارلحکومت کیف پر بڑا حملہ کیا۔ زوردار دھماکوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔روس نے یوکرین پر ڈرون حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد میزائلوں کی بارش کردی۔ روسی فوج نے مغربی یوکرین کے علاقے خمیلنیتس کی فوجی تنصیب کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ فوجی اہداف کو نقصان پہنچا ہے۔ یوکرینی فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ تمام روسی میزائلوں کو تباہ کردیا گیا۔ کیف میں کسی ہدف کو نقصان نہیں ہوا۔ یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت پر حملوں کی تازہ ترین لہر میں بیلسٹک میزائل داغے۔ اس بات کا امکان ہے کہ ایس 400 اور ایس 300 میزائل استعمال کئے گئے۔


































