مسجد نبوی میں گنجائش کے مطابق 40 فی صد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، نمازیوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں گے،جائے نماز ساتھ لائیں گے
مسجد القصیٰ میں بھی نماز جماعت بحال، نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار ، ،ایران میں بھی ملک بھر کی مساجد کو روزانہ نمازوں کے لیے کھول دیا گیا
مکہ /تہران (نیوز ڈیسک) مسجد نبوی ، مسجد الاقصیٰ سمیت ایران اور سعودی عرب میں بیشتر مساجد کو نماز کیلئے کھول دیا گیا، مسجد نبوی میں گنجائش کے مطابق 40 فی صد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، نمازیوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں گے، جائے نماز ساتھ لائیں گے اور وضو بھی گھر سے کرکے آئیں گے،
مساجد کو کھولنے سے پہلے جراثیم کش اسپرے کیا گیا، تاہم مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے، دو ماہ کی بندش کے بعد مسجد اقصی بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی، مسجد میں نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، کورونا وبا کے باعث مارچ میں مسجد اقصی ٰ نمازیو ں کیلئے بند کی گئی تھی، متاثرین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے قدس کے کئی مذہبی مقامات اور مراکز کوپہلے ہی کھول دیا گیا تھا،ایران میں بھی ملک بھر کی مساجد کو روزانہ نمازوں کے لیے کھول دیا گیا وزارت صحت نے ایران کو کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے سفید ، زرد اور سرخ علاقوں میں تقسیم کررکھا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مسجد نبوی ،مسجداقصیٰ اور بیشتر مساجد کو نماز کیلئے کھول…
مسجد نبوی ،مسجداقصیٰ اور بیشتر مساجد کو نماز کیلئے کھول دیا گیا
-
Ilyas - جون 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































