Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شہید سلیمانی مظلومین کے دفاع کیلئے ہمہ وقت سرگرم رہتے تھے، صدر پزیشکیان

تہران: شہید قدس شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر تہران میں عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ظالم کا دشمن اور مظلوم کا دوست ہونا شہید سلیمانی نے سکھایا اور انہوں نے مظلوموں کے دفاع اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے اپنے خون سے ظالموں اور ستم گروں کو رسوا کیا، میں سردار سلیمانی کی عظمت بیان کرنے اور ان کا دفاع کرنے سے قاصر ہوں اور وہ اس سے بالاتر ہیں کہ ان کے رفقا شہید کے مقام و مرتبے کو بیان کر سکیں، میں نے انتہائی شرمندگی اور عاجزی کے ساتھ یہاں گفتگو کے لئے حاضر ہوا ہوں، کیونکہ ذمہ داری میرے کندھوں پر ہے اور مجھے پورے دل سے سردار سلیمانی پر فخر ہے، وہ ملک اور خطے میں مظلومین کے دفاع کے لیے سرگرم رہتے تھے چاہے مظلوم کا مذہب کچھ بھی ہو، وہ دن رات ایک کر دیتے تھے۔ صدر پزیشکیان نے شہید سلیمانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی سیاسی امور میں دخل نہیں دیتے تھے اور رہبر انقلاب کے مطیع تھے، انہوں نے کوشش کی کہ اسلامی معاشروں میں اتحاد و وحدت پیدا ہو، دشمن کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے، آج مسلمان آپس میں لڑ رہے ہیں اور دشمن ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور ہمیں اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہیے، یہ کام ممکن ہے اور مشترکہ کوشش سے حاصل ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ معاشرے میں عدل و انصاف ہو اور دشمن کی اختلافات کے ذریعے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ہم اس قابل ہیں کہ اپنے وژن کی بنیاد پر صنعت، سائنس، معیشت اور ٹیکنالوجی شعبوں میں آگے بڑھیں، شہید کا راستہ ملک میں یکجہتی پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان ہی باعزت شہدا کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دینا چاہیے، صرف نعروں سے نہیں بلکہ اپنے طرز عمل سے ثابت کرنا چاہیے کہ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں، جس طرح یہ شہید خادم تھے ہمیں بھی خدمت کرنی چاہیے، اگر ملک اور خطے کے کسی بھی انسان کو مدد کی ضرورت ہے اور ہم اس کی مدد نہیں کرتے تو ہم مسلمان نہیں ہیں اور اگر ہمارا یہ یقین ہو تو ہم ایک لمحے کے لیے بھی آرام سے نہیں بیٹھیں گے، انانیت کی وجہ سے اختلاف پیدا ہوتا ہے، سردار سلیمانی نے اپنے اندر انا ختم کی اور ایرانی قوم اور دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں میں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس محترم شخص کی شہادت کے پانچ سال بعد ہم ملک اور خطے میں شہید اور ان کے مشن کے لئے جوش و خروش کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ان پیاروں کے مشن کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے، ہم ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے اور دنیا کی طرف مائل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان شہداء کی عظمت اور خدمات کے بارے میں بات کرنے سے قاصر ہوں، لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم حق کی راہ، مظلوموں کے دفاع کے علاوہ کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی اسلامی اتحاد کے لئے کوشاں تھے، دشمن تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے، انقلاب کی مخالفت کے درپے ہے، یہ لوگ ملک کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ان منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور یہ عوام کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular