Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

اربعین واک کرنے والے عزاداروں پر مقدمات ختم نہ ہوئے تو احتجاج کرینگے، مجلس وحدت مسلمین

جیکب آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ ملک بھر میں محرم اور صفر میں عبادت اور ذکر حسین علیہ السلام کو جرم قرار دے کر مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے جس سے وطن عزیز پاکستان میں آباد کروڑوں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لیتے ہوئے اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے پیدل چلنے کا حق تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا کر ان ایف آئی آرز کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل جلد تیار کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ عزاداروں کا پیدل جلوسوں میں شریک ہونا کس قانون کے تحت جرم ہے؟؟ پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان میں مقدمات قائم ہوئے ہیں ۔ پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ اپنے اقدامات پر نظرثانی کریں بصورت احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular