Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

متنازع نکات حذف کرنے تک ملت جعفریہ یکساں نصاب کو قبول نہیں کرے گی، مجلس وحدت مسلمین

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کی اصلاح نصاب کمیٹی کے اراکین نے وفاقی وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ ایسا یکساں نصاب تعلیم قطعاً قابل قبول نہیں جس کا مقصد معیار تعلیم کی بہتری کی بجائے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہچانا ہو۔ ملت جعفریہ کو یکساں نصاب پر شدید اعتراضات ہیں۔ نصاب میں موجود متنازع نکات کو جب تک حذف نہیں کر دیا جاتا تب تک ملت جعفریہ اس نصاب کو قبول نہیں کرے گی۔ آئین پاکستان ہر مکتب فکر کو ان کے اپنے نظریے کے مطابق تعلیم کا حق دیتا ہے۔ اس حق کو محفوظ بنایاجائے۔ موجودہ نصاب میں ملت جعفریہ کے اس حق کی ضمانت نہیں ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ قومی و ملی یکجہتی اور مذہبی رواداری کے قیام میں ایک متفقہ اور مشترکہ نصاب کا اہم کردار ہے جبکہ موجودہ نصاب مشترکات پر مبنی نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک میں مذہبی رواداری کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ وفد نے کہا کہ درسی کتب میں بہتری کے لیے حکومت کی کوششیں اس وقت تک حوصلہ افزاء ثابت نہیں ہو سکتیں جب تک معیار تعلیم میں بہتری نہ لائی جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں اصلاح نصاب کمیٹی کے کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی، رکن اصلاح نصاب کمیٹی جناب سید ابنِ حسن بخاری، مولانا ضیغم عباس اور مولانا ظہیرالحسن شامل تھے۔وفاقی وزارت تعلیم کے حکام میں ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی، جوائنٹ سیکریٹری وزارت تعلیم، محکمہ قومی نصاب کونسل کے مذہبی تعلیم کے ایڈوائزر سہیل بن عزیز اور دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular