Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی رابطوں میں تیزی، ملاقاتوں میں کالعدم جماعتوں کے ساتھ مفاہمانہ طرز عمل پر تحفظات

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما ندیم افضل چن نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سیاسی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائد نے کہا کہ حکومت کا کالعدم جماعتوں کے ساتھ مفاہمانہ طرز عمل کسی بھی اعتبار سے حوصلہ افزا قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وطن عزیز کو 70ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اس طرح کے فیصلے حکومت کی ساکھ کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات، عزاداری پر غیر قانونی پابندیوں، عزاداران کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فرقہ وارنہ مسلکی نصاب تعلیم کے حوالے سے ہمارے موقف اٹل اور بالکل واضح ہے۔ملک و قوم کا مفاد ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔جو بھی حکومت ملت تشیع کی مذہبی آزادی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گی ہم اس کی مخالفت میں کھڑے نظر آئیں گے۔ ادھر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی زیر قیادت وفد نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کالعدم جماعتوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اسے قومی مفادات کے برعکس قرار دیا۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ شدت پسند قوتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک کے مظاہرے سے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ خراب ہو گی۔وہ عالمی ادارے جو پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خواہاں ہیں ریاست انتظامی کمزوری دکھا کر انہیں جواز فراہم نہ کرے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہیں جرات مندانہ اور عوامی امنگوں کا عکاس قرار دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular