Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں اہلبیت اطہار ؑ سے محبت کو جرم بنا دیا گیا ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

لاہور: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ خدیجة الکبریٰ میں قیامت صغریٰ برپا کی گئی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 36 نمازی شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت جیسے حساس علاقے میں دہشتگردی کا اتنا بڑا واقعہ ہو جانا اور ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے استفسار کروں گا کہ یہ کیا وجہ ہے کہ فقط اہل بیت علیہم السلام کے نام سے منسوب چیزوں پر ہی حملے کیوں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے علی، حسن، حسین، عباس نام ہونے پر کیوں شہید کر دیا جاتا ہے، اگر محرم ہوتا ہے تو بھی ہمیں ہر طرف سے فوج نے گھیرا ہوتا ہے اور سکیورٹی کے نام پر اربعین پر جانے سے ہمیں روکا جاتا ہے، کیا یہ اسلامی ملک ہے، جس میں اہلبیت اطہار ؑسے محبت کو جرم بنا دیا گیا ہے؟ جامع علی مسجد، حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، ایسا کیوں ہے کہ اہلبیت اطہارؑ کے نام لیواوں کو شہید کیا جاتا ہے، پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا اور ایسا کیوں ہے کہ لا الہ الا اللہ پر جان دینے والے اور اس کا تحفظ کرنے والوں کے لیے زمین تنگ کی جا رہی ہے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular