
دبئی : ایران جنگ سے خلیجی ممالک کو توانائی کی آمدن میں 15 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ جنگ آغاز کے بعد لاکھوں بیرل تیل عالمی منڈی تک نہ پہنچ سکا، ترسیل رکنے سے سعودی تنصیبات اور خلیجی معیشتوں پر دباؤ بڑھ گیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی ریاستوں کو توانائی کی برآمدات میں تقریباً 15 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔


































