
لندن: برطانیہ کے 650 سے زائد ممتاز یہودیوں نے لندن میں غزہ جنگ بندی مارچ پر پولیس کی پابندی کو مسترد کر دیا۔
یہودیوں کی ممتاز قانونی، ثقافتی شخصیات نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں۔ جس میں میٹروپولیٹن پولیس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی بی سی ہیڈکوارٹر سے وائٹ ہال تک فلسطین کی حامی ریلی پر پابندی کو واپس لے۔ دستخط کرنے والوں میں اداکارہ مریم مارگولیس، کامیڈین الیکسی سائل اور گلوکار، نغمہ نگار لیون روسلسن بھی شامل ہیں۔
خط میں فلسطینی حامی مارچ میں شرکت کرنے والوں کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرنے کی منظم سازش کی مذمت کی گئی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے کوئی مستند واقعات نہیں ہیں کہ عبادت گاہوں یا عبادت گزاروں کو مارچ کے شرکاء نے کسی بھی طرح سے نشانہ بنایا ہو۔


































