Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شام سے امریکی پابندیوں کا خاتمہ اقلیتوں کے تحفظ سے مشروط

واشنگٹن : امریکی قانون سازوں نے شام پر پابندیاں اٹھانے کے اقدام کو اقلیتوں کے تحفظ سے مشروط کر دیا ہے۔ امریکا کے ایک سو چونتیس قانون سازوں نے دو ہزار چھبیس کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کے تحت شام پر پابندیاں اٹھانے سے متعلق پالیسی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔
دستاویز کے مطابق پابندیوں میں نرمی صرف اسی صورت ممکن ہوگی جب شام میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ پالیسی دستاویز کے مطابق شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں پابندیاں خود بخود بحال ہو جائیں گی۔ قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور ایوانِ نمائندگان کی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ان کے مطابق اس کا مقصد شام میں امن و استحکام کے امکانات کو فروغ دینا ہے، بشرطیکہ مسیحیوں، دروز، علویوں، کردوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مظالم کا خاتمہ ہو۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular