
واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔ اس کی وجہ حزب اللہ ہے اور یہ معاملہ الگ نوعیت کا ہے۔ اسرائیل کے لبنان پر حملے اسی تناظر کا حصہ ہیں۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ لبنان کی صورتحال سے بھی نمٹا جائے گا اور یہ معاملہ کنٹرول میں ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ بندی کی نوعیت پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔


































