
بیروت : لبنانی صدر جوزف عون نے واشنگٹن اجلاس سے قبل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لبنان، امریکی، اسرائیلی نمائندوں میں ملاقات جنگ بندی کا باعث بنے گی۔ لبنان ایک معاہدہ چاہتا ہے جس کا مقصد براہ راست مذاکرات ہونا ہے۔ چاہتے ہیں دشمنی کو ختم اور جنوب میں استحکام لایا جاسکے، لبنانی صدر نے کہا کہ پائیدار حل تک پہنچنے کا موقع ہے لیکن یہ یکطرفہ نہیں ہوسکتا۔ اسرائیل کو اپنی جارحیت روکنے، مذاکرات شروع کرنے کے مطالبات کا جواب دینا چاہیے۔ اسرائیل کی طرف سے لبنانی علاقوں کی تباہی حل نہیں اور نہ کوئی نتیجہ نکلے گا۔ مسلح تنازعات کے لیے ہمیشہ سفارتی حل ہی بہترین رہاہے۔


































