Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اراضی پر قبضہ مغربی کنارہ ضم کرنے کی اسرائیلی پالیسی میں تیزی کا ثبوت ہے، ایمنسٹی

لندن : انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پر قبضے کے حالیہ فیصلے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی پالیسی میں وسعت اور تیزی کا ثبوت ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں مزید فلسطینی زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی صیہونی آبادکاریاں قائم کر رہا ہے۔
تنظیم کی علاقائی ڈائریکٹر حبہ مریف کے مطابق اسرائیل نے اوسلو معاہدوں کے تحت فلسطینی انتظام میں رہنے والے ایریا اے میں پہلی مرتبہ فلسطینی اراضی ضبط کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے، جبکہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط رکھنے والی ریاستیں اور نجی ادارے ان اقدامات سے فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک اسرائیل کو اس کی غیر قانونی بستیوں یا دیگر جنگی جرائم کی توسیع میں مدد فراہم کرتا ہے وہ فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے بین الاقوامی جرائم میں شریک ہونے کا خطرہ مول لیتا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اسرائیل نجی فلسطینی اراضی پر فوجی اڈے قائم کرنے کے ساتھ بدوی فلسطینی برادریوں اور چرواہوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ ایمنسٹی نے خبردار کیا کہ جنین میں غیرقانونی صیہونی آبادیوں کے لیے بنائی جانے والی سڑک شہر کو دیگر فلسطینی آبادیوں سے الگ کر سکتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular