Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کرد جنگجو ہتھیار ڈال دیں ورنہ انہیں شام میں دفن کردینگے، اردوان کی دھمکی

انقرہ : شام میں بشار الاسد کی حکومت گرانے کے مرکزی کردار ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام میں کرد جنگجوؤں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرد جنگجوؤں نے ہتھیار نہ ڈالے تو انہیں شامی سرزمین میں دفن کر دیا جائے گا۔ اردوان نے شام کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کو خبردار کیا ہے اور شامی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کرد ملیشیا کو ختم کر دے کیونکہ کرد جنگجوؤں کی شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند قاتل یا تو اپنے ہتھیاروں کو الوداع کر دیں گے یا انہیں اپنے ہتھیاروں کے ساتھ شام کی سرزمین میں دفن کر دیا جائے گا۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم اس دہشت گرد تنظیم کو ختم کر دیں گے جو ہمارے اور ہمارے کرد بہن بھائیوں کے درمیان خون کی دیوار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز دہشت گرد تنظیم ہے کیونکہ اس پر وائی پی جے کا غلبہ ہے وائی پی جے کرد دہشت گردوں کیساتھ منسلک ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular