Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

کرونا وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی معیشت خطرناک صورتحال سے دوچار ہوسکتی ہے،ماہرین

تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے، 4 برسوں کے دوران تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سامنے آرہی ہے، تیل کے نرخوں میں تیزی کے ساتھ آنے والی گراوٹ کو روکنے کی کوشش کریں گے،اوپیک
،پاکستان، ایران اور افغانستان کے درمیان تجارت کا سلسلہ بھی منقطع، ہمسایہ ممالک کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا نقصان، تجارتی سرگرمیاں شروع نہ ہوئیں تو ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے،تاجر
دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے، 4 برسوں کے دوران تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سامنے آرہی ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ کرونا وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی معیشت خطرناک صورتحال سے دوچار ہوسکتی ہے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہناہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔صدر پیوٹن نے تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ نرخوں میں کمی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہوگی۔عالمی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کے نرخ 1 برس کے دوران انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں جبکہ تیل نرخوں میں کمی کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اتحادی تیل پیداوار میں بڑی کمی کریں گے، اوپیک پلس نے بتایا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ذمہ دارانہ فیصلہ کرے گی۔اوپیک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ تیل کے نرخوں میں تیزی کے ساتھ آنے والی گراوٹ کو روکنے کی کوشش کرے گی۔ادھرکرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان، ایران اور افغانستان کے درمیان تجارت کا سلسلہ بھی منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔تفتان میں موجود پاکستانی تاجر برادری کا کہناہے کہ فوری طورپر تجارت کی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں تو ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular