Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

(کورونا وائرس) سلامتی کونسل میں امریکا اور چین میں شدید جھڑپ،الزامات کی بوچھاڑ

کونسل کا اجلاس وائرس کی تباہ کاریوں اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے پر غور کیلئے بلایا گیا تھا لیکن امریکا وائرس کے نام اور اس کی جائے پیدائش پر الجھا رہا
سلامتی کونسل کا مینڈیٹ نہیں ہے کہ وہ کرونا وائرس کے معاملے میں مداخلت کرے، چین کو بدنام کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرنا چاہیے،چین کا انتباہ
نیویارک (نیوزڈیسک) کورونا وائرس وبا کی تباہ کاریوں پر غور کے لیے بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا چین تنازع کی نذر ہو گیا، سلامتی کونسل کا اجلاس وائرس کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے پر غور کیلئے بلایا گیا تھا لیکن امریکا اور چین کے نمائندے وائرس کے نام اور اس کی جائے پیدائش پر الجھے رہے، دونوں ممالک کے نمائندوں نے سلامتی کونسل کے ایکشن نہ لینے پر تنقید بھی کی، اجلاس کے دوران چین نے مخالفت کی کہ سلامتی کونسل کا مینڈیٹ نہیں ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے میں مداخلت کرے، چین کے سفیر زان جون نے کورونا وائرس کے معاملے میں کونسل کی مداخلت پر اظہار ناراضی کیا اور کہا کہ یہ معاملہ سلامتی کونسل کا مینڈیٹ نہیں، کونسل کو وائرس پر سیاست اور چین کو بدنام کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرنا چاہیے، عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے اتحاد، تعاون اور مخلصانہ حمایت کی ضرورت ہے تاہم الزام تراشیوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا،امریکی سفارت کار کیلی کرافٹ نے زور دیا کہ کورونا وائرس سے متعلق کونسل کے کسی بھی ایکشن میں وائرس کی جائے ولادت چین کا حوالہ ہونا چاہیے، دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں اس لیے ہمیں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، وبا پر قابو پانے کا سب سے مؤثر طریقہ درست معلومات، سائنسی ڈیٹا، اس وائرس کی جنم بھومی کا تجزیہ اور اس کے پھیلاؤکا جائزہ لینا ہے، اجلاس کے بعد ایک مختصر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کونسل اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ اسے کورونا وائرس سے متعلق کوئی ایکشن لینا چاہیے یا نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular