Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ملاکر کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ملاکر کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں میں ایسے بھی ہیں جو نئی پارٹی کیلئے لابنگ کر رہے ہیں۔ کئی لوگ جو پارٹی چھوڑ کرگئے ان کو ہمیں ٹکٹ ہی نہیں دینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیے جائیں، پنجاب میں زیادہ تر لوگ نظریے پر کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف پر اس وقت جو ظلم کیا جارہا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، یہ ہمارے ٹکٹ ہولڈرز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ہمارے کئی ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کے گھر، کاروبار اور فارم ہاؤس توڑے جا رہے ہیں، پارٹی قیادت کی گھر کی خواتین اور بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ان کو علم ہے کہ گرفتار ہونے والی کوئی عورت جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی جگہ جسے لائے اس کا کام صرف تحریک انصاف پر کیس کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو توڑنے کیلئے ملک کے اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا تو انہیں علم ہے یہ گھوڑا بیٹھنے والا ہے، ان کے جلسوں میں عوام نہیں آتے، ن لیگ اس سارے ظلم کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular