
نیویارک : امریکا کے سابق صدر اوباما کے مشیر کی مسلم مخالف ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
64 سالہ اسٹیورٹ سیلڈوٹز کو نیویارک پولیس نے حراست میں لیا انہیں نفرت پر مبنی جرم۔ ہراساں کرنے اور خوف پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسٹیورٹ سیلڈوٹز وائرل ویڈیو میں مین ہٹن میں مسلم وینڈر کو دہشت گرد اور غزہ میں فلسطینی بچوں کی شہادت کو جائز قرار دیتے ہوئے پائے گئے۔ انہوں نے شان رسالت میں بھی توہین آمیز کلمات ادا کئیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چار ہزار فلسطینی بچوں کو قتل کرنا کافی نہیں ہے۔ کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے اسٹیورٹ سیلڈوٹز کی ویڈیو کو پریشان کن قرار دیا تھا اور وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کیا تھا کہ محکمہ داخلہ مستقبل میں اوباما کے سابق مشیر کے ساتھ کام نہ کرے۔


































