Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا بھی جہاد ہے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امرمسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مہارت اور جاذب طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے شہداء کی یاد اور طرز زندگی کو جوانوں اور نئی نسل تک منتقل کرنا چاہئے۔ سبزوار اور نیشابور سے تعلق رکھنے والے شہداء کی یاد میں کانفرنس کے منتطمین سے خطاب میں ولی امرمسلمین نے کہا کہ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا بھی ایک بڑا جہاد ہے۔ ان کی یاد منانا شہدائے کربلا کی یاد منانے کے مترادف ہے۔ نئی اور جوان نسل کو شہداء کی قربانیوں اور طرز زندگی سے آگاہ کرنے کے لئے جدید اور جاذب طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔ نیشابور اور سبزوار کے شہداء کی یاد میں کانفرنس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں نے تاریخ میں ہمیشہ شہداء کی یاد اور قربانیوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے شہدا کی یاد منانا اور تقریب منعقد کرنا جہاد سے کم نہیں ہے اس کام کی قدردانی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سبزوار اور نیشابور کی تاریخی اور علمی شاخت رکھنا جوانوں کا وظیفہ ہے۔ یہ دونوں شہر ایران کے تاریخی شہر ہیں۔ فضل بن شاذان سے لے کر حاج ملاھادی سبزواری تک ایک ہزار سال کے دوران متعدد علمی اور معنوی شخصیات نے ان شہروں کا نام روشن کیا۔ ان کے بارے میں جوانوں کو جاننے کی ضرورت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular