
کرناٹک : بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی 10 طالبات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبات نے 17 فروری کو تمکور کے گرلز کالج کے باہر حجاب پہن کر کالج میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرہ کیا تھا ان کیخلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندو انتہا پسندوں کا مؤقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ریاست کے اسکولز اور کالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز لینے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔


































