
حیدرآباد :کرناٹک میں ہندوتوا بی جے پی کے بدنام زمانہ لیڈر کے ایس ایشورپا نے اذان کا ذکر کرتے ہوئے اللہ کانام لیکر انتہائی توہین آمیز تبصرہ کیا ہے۔کےایس ایشورپا نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران قریبی مسجد سے اذان سنی تو زہر فشانی شروع کردی۔ کے ایس ایشورپا نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں، یہ اذان مجھے سر درد دیتی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے، آج نہیں تو کل یہ اذان ختم ہو جائے گی۔ بی جے پی رہنما نے کہاکہ کیا اللہ بہرا ہے۔ (نعوذ بااللہ) کہ اسے پکارنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جائے تو کیا اللہ تعالیٰ دعائیں سنیں گے۔(نعوذباللہ)


































